رائے بریلی24فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانگریس کی لیڈراور مقامی ایم پی سونیا گاندھی نے آج اپنے انتخابی حلقے کے دورے کومنسوخ کردیا۔سونیاگاندھی کے نمائندے ایل شرمانے کہاہے کہ سونیاگاندھی یہاں یہاں اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والی تھیں لیکن ان کادورہ منسوخ ہوگیا۔شرمانے بتایاکہ دورے کی منسوخی کے لیے ضلع انتظامیہ کودی جانے والی معلومات صرف رات کے وقت ہی دی گئیں تھی۔سونیاگاندھی کو یہاں ایم پی فنڈ سے سنگ بنیاد اورکئی منصوبوں کاافتتاح کرناتھا۔